بلوچستان سے 50ہزار جوانوں کی فوج تیار، بھارت اور اسرائیل سن لیں وہ بلوچوں کو خرید نہیں سکتے، نواب اکبر بگٹی کے پوتے کا بڑا اعلان
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سروں پہ کفن باندھ کر غیور بلوچ عوام کا بھارت کے خلاف مارچ
تحریک محبان آزادی جموں کشمیر کی جانب سے بھارت کی جارحیت بربریت اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کو اس بلوچستان سے پیغام دیا جس کے بارے میں بھارت کہتا ہے کے اگلا قدم بلوچستان ہوگا بلوچستان کی غیرت مند اور محب وطن قوم نے کشمیر ریلی کا انقاد کیا اور مظاہرہ میں لوگوں کا بھرپور جوش و خروش اور جذبہ دیکھنے میں آیا مظاہرے میں مختلف شعبوں۔ سول سوسائٹی۔ تاجر برادری۔ اسٹودنتس۔ وکلاء۔ اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی. شرکاء اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے کشمیر سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کشمیر بنےگا پاکستان، ہم بھارت سے لیں گے آزادی کی فلک شگاف نعروں سے کوئٹہ کی فضا گونج اٹھی۔
بلوچستان کی عوام نے اپنے کشمیری بھائیوں بھرپور محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا مظاہرہ کوئٹہ کی محتلف شاہراوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا جہاں مختلف رہنماوں نے خطاب کئے اور بھارت کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کیا اور کہا کے اب مسلہ کشمیر کا حل مزاکرات سے ممکن نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی صرف جنگ کی صورت میں ہی ممکن ہے ہم پاکستانی بلوچستان کی لوگ اپنے کشمیریوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی لئے تیار ہیں ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کا بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنا ایک حوصلہ افزاء قدم ہے تاہم ابھی اور بہت سے اقدامات باقی ہیں۔