counter easy hit

بلوچستان: 52 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور

بلوچستان میں 52 فیصدسے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہےلیکن بدقسمتی سےصوبائی حکومت کے پاس اس کے حل کے لیے کوئی جامع منصوبہ نہیں ہے۔

Balochistan: 52% population forced to live below povertyغربت کے حوالے سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق ملک میں فاٹا کے بعد سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے جہاں 52فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔ کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں مگر صوبے میں غربت کی شرح کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی چلی گئی۔ ستر سال سے کسی نے بھی غربت کے خاتمے اور غربت مٹانے کیلئے اقدامات نہیں کئے۔

بلوچستان میں غربت کی سب سے بڑی وجہ بے روزگاری اور تعلیم کی کمی ہے،سرکاری ونجی ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت کے پاس غربت کے خاتمے کے لیے دلاسوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں غربت زیادہ ہوتی ہے ،وہاں جرائم جنم لیتے ہیں، صوبے کو بےامنی اور جرائم کی دلدل سے نکالنے کا واحد حل غربت کا خاتمہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website