کوئٹہ (یس اردو نیوز ) فرنٹیئر کور بلوچستان نے تربت میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔
ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں اور خفیہ ادارے کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے سات دہشت گردوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دو ایس ایم جی، دو رائفل اور تین پسٹل برآمد کر لیے ۔ گرفتار افراد سے مواصلاتی مواد اور ریاست مخالف لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ۔ مزید تحقیقات کے لیے گرفتار افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے