پشاور : نشتر ہال پشاور میں نیشنل پارٹی کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ کا کہنا تھا کہ پہلے بلوچستان میں خود کش دھماکے ہوتے تھے۔
اغواء برائے تاوان عام تھا مگر اب عوام کی طاقت سے دہشتگردی اور اغواء کاری کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث ادارے تباہ ہو چکے ہیں مگر ہم نیشنل پارٹی کو کرپٹ ہونے نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقیاتی کام شروع ہیں جن سے خوشحالی آئے گی۔
کنونشن سے سینیٹر حاصل بزنجو نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی جنونیت کو پھیلنے سے روکنا اور نظریاتی سیاست کی طرف واپس لوٹنا ہے۔ نشتر ہال پشاور میں نیشنل پارٹی کے کنونشن میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مقامی موسیقار نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ کے سامنے رباب کی دھنوں میں بلوچی موسیقی پیش کی، جسے حاضرین نے بھی خوب پسند کیا۔