اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کسی کو اپنی سر زمین استعمال کرنے نہیں دے گا۔
بلوچستان ترقیاتی فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فورم کا افتتاح میرے لیے خوشی کی بات ہے۔
بلوچستان حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ برس میں بامعنی ترقی کی۔ بلوچستان کو وفاق سے 100 فیصد ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔
صوبے میں اہم اقدامات کے ذریعے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ بلوچستان کی حکومت نے صوبے کی سماجی ترقی میں پیش رفت کی ہے۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔