کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام غربت سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ صوبے میں وسائل کی کمی نہیں مگر ان وسائل سے مستفید ہونے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان مین امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اب یہاں سیکورٹی کے مسائل نہیں سرمایہ کار بلا خوف یہاں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کوئٹہ میں محفوظ تصور کرتے ہیں۔