بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 پر آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام5بجےتک جاری رہےگی۔
حلقےمیں کل17امیدوارمیدان میں ہیں ۔حکمران اتحادی جماعت پشتونخواہ میپ کے جمال ترکئی ، بی این پی مینگل کے میر بہادر خان مینگل اور جے یو آئی ف کے میر عثمان بادینی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقہ این اے 260کی یہ نشست پشتونخوا میپ کے رہنما عبدالرحیم مندو خیل کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب کے لیے407پولنگ اسٹیشنزقائم کیےگئےہیں جس میں سے 320پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں جبک کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات ہیں ۔زیادہ حساس مقامات پر کوئیک رسپانس فورس بھی تعینات ہے۔