لاہور: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ قیادت سے رابطے میں ہیں۔ خان آف قلات کی جلد واپسی کے امکانات ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس مرتبہ بلوچستان میں بھی یوم آزادی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح شان و شوکت سے منایا گیا۔
بلوچستان میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بلوچ حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں۔ فوج اور حکومت نے مل کر صوبے میں امن و امان یقینی بنایا ہے۔