بلوچستان میں ضلع قلعہ عبداللہ کے 2 سرحدی دیہات میں مردم شماری روک دی گئی ہے۔
Balochistan: stopped census in 2 border villages
کمشنرمردم شماری محمد اشرف کا کہنا ہے کہ کلی جہانگیراورکلی لقمان میں مردم شماری ٹیم پر افغان فورسزکی فائرنگ کےبعدروکی گئی، صورتحال کے جائزے کے بعد مردم شماری دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ کمشنر مردم شماری کے مطابق بلوچستان کےدیگرعلاقوں میں مردم شماری کامیابی سےجاری ہے، بلوچستان کے 17 اضلاع کےپہلے بلاکس میں آج مردم شماری کا آٹھواں روز ہے۔