کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں 7سال بعد سزائے موت پر عملدر آمد شروع ہوگیا۔آج صبح مچھ جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ بہاولپور میں بھی ساتھی فوجی کو قتل کرنے والے شخص کی سزائے موت پر بھی عملدر آمد کردیا گیا۔
مچھ جیل میں قید قتل کے مجرم امیر حمزہ نے 29مئی 1995 کو ہرنائی میں معمولی تنازعے پر فائرنگ کرکے محمد ایوب کو قتل کردیا تھا۔ امیر حمزہ سے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کی گزشتہ روز آخری ملاقات کرائی گئی۔ بلوچستان میں سات سال بعد یہ پہلی پھانسی ہے۔
اُدھر سینٹرل جیل بہاولپور میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے سابق فوجی سکندر علی کو بھی پھانسی دی گئی۔ سکندر علی نے اپنے ساتھی فوجی کو قتل کیا تھا۔ رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز اسٹیشن کمانڈر بہاولپور گیریژن نے مجرم کی سزائے موت پر عملدر آمد کا حکم دیا تھا۔