کوئٹہ(یس اردو نیوز)کوئٹہ کہ علاقے زرغون روڈ پر جی پی او چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے پانچ افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکا زرغون روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب ہوا۔ نمائندے کے مطابق دھماکے میں 4اہلکار جبکہ ایک راگیر شہید ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں امداد کیلئے روانہ ہوگئیں ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے