کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پرخوفناک دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جب کہ 15 افراد زخمی ہوگئے ۔
کوئٹہ(یس اردو نیوز)کوئٹہ میں کچھ دیر پہلے زرغون روڈ پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چھ افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں، بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے پاس 300 میٹر کے فاصلے پر ایک اور دھماکہ ہوا ہے۔دھماکے سے قریب سے گزرنے والی بس بھی متاثر ہوئی ہے۔۔دھماکے سے اسمبلی کے اطراف میں موجود عمارتیں لرز کر رہ گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق زرغون روڈ پرجی پی او چوک میں دھماکہ پولیس کے ایک ٹرک کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اور پولیس کی ٹیمیں شہر کے اطراف میں پھیل گئی ہیں۔ دھماکے کی جگہ کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا جب کہ صوبائی اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
سیکورٹی افسران کے مطابق اہلکار اپنی روٹین کےمطابق ڈیوٹی مکمل کر کے گھروں کو جارہے تھے جب کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔
وقوعہ کی تفصیلات آرہی ہیں۔ جیسے جیسے اس کی اطلاعات ہم تک پہنچیں گی ہم اپنے قارئین کو اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔