کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ کینٹ میں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، پروقار تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ہیں جس کے بعد بلوچستان سے پاک فوج میں شامل ہونے والے فوجی جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا۔
تقریب میں پاک فوج کے 580 جوانوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ فنکاروں نے مقامی زبانوں میں رقص اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ہے جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ بھی تقریب کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔