کوئٹہ : دہشتگردوں کا بلوچستان کے علاقے جیونی ائیر پورٹ پر حملہ کر دیا جس میں ایک سول ایوی ایشن انجینئر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، حملہ آوروں نے انچارج کو اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جیونی کے ائیر پورٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے دوران ایک سول ایوی ایشن انجینئر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سٹیشن انچارج کو اغوا کر لیا ہے جس کے بعد ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جیونی ائیرپورٹ گزشتہ بیس سال سے غیرفعال ہے۔