سات مسلم ممالک پر ویزا پابندی کو تمام مسلمانوں پر پابندی قرار دینا مناسب نہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان، ترکی سمیت متعدد مسلم ملک پابندی سےمتاثرنہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ پناہ گزینوں یر پابندی کا اطلاق ان افراد پر بھی ہوگا جن کے پاس گرین کارڈز ہیں یا وہ امریکا میں مستقل رہائش کی قانونی حیثیت رکھتے ہیں ۔اہلکار نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک پر ویزا کی پابندی کا مطلب مسلمانوں پر پابندی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جو ممالک اس ایگزیکٹو آرڈر میں شامل نہیں ان میں پاکستان، افغانستان، ملائشیا، اومان، تیونس اور ترکی شامل ہیں۔