نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ویڈیو گیم کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا
اسلام آباد: ویڈیو گیم پوکی مون گو بڑا سکیورٹی رسک بن گئی ۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ ، سے جاری نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین پر پوکی مون گو ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے ۔ موبائل گیم یا جاسوس ویڈیو گیم پوکی مون گو سکیورٹی رسک قرار ، سرکاری ملازمین کے پوکے مون گو کھیلنے پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق پوکی مون گو کھیلنے کے دوران کیمرہ آن ہونے کی وجہ سے اردگرد کی مکمل ریکارڈنگ ہوتی ہے جو سکیورٹی اعتبار سے انتہائی حساس اور خطرناک ہے ۔ یہی نہیں گیم آپ کے ای میل اکائونٹ تک مکمل رسائی اسے پڑھنے اور تبدیلی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ۔ پاکستان میں عدم دستیابی کی وجہ سے پوکی مون گو غیر مصدقہ ویب سائیٹس سے ڈائون لوڈ کرنا سکیورٹی خدشات میں مزید اضافے کا باعث ہے ۔ اہم معلومات چوری ہونے کے خدشات کے باعث تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ ملازمین کو پوکی مون گو ڈائون لوڈ یا انسٹال نہ کرنے کا پابند بنایا جائے ۔ امریکہ سمیت کئی ممالک کے دفاعی اداروں میں اس ویڈیو گیم پر پہلی ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے ۔