حکومت سندھ نے سمندر اور میٹھے پانی میں آبی حیات کے شکار پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کردی۔
محکمہ فشریز سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے مچھلی اور جھینگوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سمندر اور میٹھے پانی میں شکار پریکم جون سے 30 جولائی تک 2ماہ کے لیے پابندی ہوگی ۔ محکمہ فشریز کے مطابق مچھلی اور دیگر سمندری اور میٹھے پانی کی حیات کی افزائش کا موسم ہونے کی وجہ سے جون اور جولائی میں پابندی عائد کی جاتی ہے۔ سندھ فشریز آرڈیننس 1980 اور مجریہ تین 2016 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال سزا اور50ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ محکمہ فشریز نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تشہیری مہم کا بھی آغاز کردیا ہے۔