اسلام آباد: ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پرپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے 12 اپریل کو ملک بھر میں گیس کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پابندی اٹھانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں گھریلو، صنعتی اور کرشل استعمال کے لیے گیس کنکشن کی منظوری شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2011 میں قدرتی گیس کی سنگین قلت کے باعث نئے گیس کنیکشنز پر پابندی لگادی تھی۔