اسلام آباد (رپورٹ.اصغرعلی مبارک سے) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی لگانا نامناسب ہے، فیفا کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سوچنا پڑے گا کہ 10، 15 سال سے ہماری اسپورٹس کہاں کھڑی ہے۔فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ پی ایف ایف اور نارملائزیشن کمیٹی آپس میں بیٹھ کر حل نکالیں۔پاکستان کی رُکنیت معطل ہونے کا خدشہ، فیفا نے عندیہ دیدیا.انھوں نے کہا کہ حکومت کا موقف کلیئر ہے کہ جو بھی پی ایف ایف کو مینڈیٹ دیا ہوا تھا اس کو ختم کریں۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے فیفا کو خط لکھا ہے کہ اپنا وفد بھیجیں۔وفاقی بین الصوبائی رابطہ نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان فٹبال پر پابندی لگے,فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ نارملائزیشن کمیٹی کو 18 ماہ ہوگئے ہیں، ان کو جلد از جلد الیکشن کروانا چاہیے۔
فیفا کی جانب سے ڈیڈ لائن دیے جانے اور قومی فٹبال پر معطلی کے بادل چھا جانے کے بعد انھوں نے کہا کہ ہمیں فیفا کی طرف سے وقت ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فٹبال پر پابندی لگانا نامناسب ہے، فیفا کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں گروپس میں ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ حل کریں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہر فیڈریشن میں کوئی نہ کوئی بڑا نام بیٹھا ہوا ہے اور ان کی سرپرستی بھی چل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈھائی تین سال سے ہر فیڈریشن کے الیکشن کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔