counter easy hit

برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں پر سفری پابندیوں میں توسیع

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری کیے گئے نئے قواعد کے تحت برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مسافروں پر 31 جنوری تک سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کو پھیلنے سے روکا جاسکے البتہ پاکستانیوں کے لیے پانچ جنوری سے واپسی کی مشروط اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آغاز میں انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد حکومت 4 جنوری تک برطانیہ کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ پابندی کا مقصد پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو محدود کرنا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1895 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اسی دورانیے میں 39 افراد اس وبا ءکے باعث ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

BAN, ON, PAKISTANI, PASSENGERS, FROM, BRITAIN, EXTENDED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website