counter easy hit

خیبر پختو نخوا میں بغیر ڈاکٹری نسخے دوا کی فروخت پر پابندی عائد

 کراچی: خیبر پختو نخوا حکومت نے اپنے صوبے میں ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر دواؤں کی فروخت پر پابندی عائدکردی۔

Ban on sale of medicines without prescription in Khyber Pakhtunkhwa

Ban on sale of medicines without prescription in Khyber Pakhtunkhwa

ڈرگ قوانین میں ترمیم کے بعد اب کے پی کے میںکوئی بھی میڈیکل اسٹور یا فارمیسی بغیر ڈاکٹری نسخے کے ادویہ فروخت نہیںکرسکے گا، وزارتِ صحت کے پی کے نے ڈرگ قوانین 1982 میں ترمیم کے بعد ڈاکٹروںکی ہدایت کے بغیرادویہ فروخت کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ مزید برآں میڈیکل اسٹور والوں کوبھی پابند کیاگیا ہے کہ ڈرگ لائسنس کی معیاد ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ڈرگ لائسنس کی تجدیدکرائی جائیگی بصورت دیگر قانونی کارروائی بھی عمل لائی جائیگی، دریں اثنا محکمہ صحت کے ماتحت کراچی سمیت صوبے سندھ میں سندھ فارمیسی کونسل مکمل غیر فعال ہے،کراچی میں ڈاکٹری نسخوں کے بغیرکھلے عام دوائیں فروخت کی جارہی ہیں۔

کراچی میں محکمہ صحت کی عدم توجہی کی وجہ سے ڈرگ انسپکٹرزصرف ڈرگ لائسنس کی رپورٹ بنانے پر توجہ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے کراچی میں ڈاکٹری نسخوںکے بغیرکھلے عام دوائیں فروخت کی جارہی ہیں،کراچی سمیت صوبے بھر میں 50 ہزار میڈیکل اسٹور قائم ہیں جہاں چھوٹے چھوٹے بیشتر میڈیکل اسٹوروں پر مستند فارمیسی عملے کے بجائے ڈسپسنرز یا غیرتربیت یافتہ عملہ ادویہ فروخت کررہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website