ڈنمارک میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور ہوگیا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر سو کرونا جرمانہ ہوگا، دوبارہ ایسا کرنے پر دس گنا زیادہ جرمانہ ہوگا۔
اس قانون کے حق میں75 اورمخالفت میں 30 ووٹ پڑے ۔ قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
نئے منظور ہونے والی قانون میں مسلمان خواتین کا بالخصوص ذکر نہیں ہے تاہم اس میں کہا گیا ہے کہ ‘عوامی مقامات پر جو بھی ایسا لباس جو چہرہ چھپائے اس پر جرمانہ ہوگا۔
بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ڈنمارک کے اس قانون کوخواتین کے خلاف امتیازی سلوک قراردیا ہے ۔