لوئر دیر: حلقہ پی کے 95 میں مختلف پولنگ سٹیشنز کے دورے کے موقع پر دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی کے 95 میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔
حق رائے دہی کا استعمال ہر شخص کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ خواتین کے ووٹ ڈالنے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے تھے لیکن وہ مقامی روایات کے پیش نظر ووٹ پول نہ کر سکیں۔