counter easy hit

بھارت کے 146 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی 3 وکٹیں گر گئیں

Bangladesh 3 wickets

Bangladesh 3 wickets

عالمی ٹی ٹونٹی کپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ بنگلور میں جاری ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلور: (یس اُردو) عالمی ٹی ٹونٹی کپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ بنگلور میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے شرما اور دھاون اوپننگ کرنے آئے۔ شرما 18 رنز بنا کر مستفیض کی گیند پر صابر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دھاون 23 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ویرات کوہلی 24 رنز بنا کر شواگاتا ہوم کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ رائنا 30 رنز بنا کر الامین حسین کی گیند پر صابر رحمان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پانڈیا 15 رنز بنا کر الامین حسین کی گیند پر سمیا سرکار کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ یوراج سنگھ 3 رنز بنا کر محمود اللہ کی گیند پر الامین حسین کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جدیجہ 12 رنز بنا کر محفوط الرحمان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ہدف کے تعاقب کیلئے آنے والے بنگلہ دیشی اوپنرز کوئی لمبی شراکت قائم نہ کر سکے۔ محمد مٹھن 1 رن بنا کر ایشون کی گیند پر پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تمیم اقبال 35 رنز بنا کر جدیجہ کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ صابر رحمان 26 رنز بنا کر رائنا کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔