نئی دہلی : 26 سالہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو بنگلا دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے۔
ویرات کوہلی کو کپتانی کے منصب پر فائز کرنے کی ایک نہیں بلکہ دو وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔ پہلی یہ کہ ٹیم کی پرفارمنس کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنا جبکہ دوسری یہ کہ جو غلطیاں مہندر سنگھ دھونی سے ہوئیں ان سے چھٹکارا پایا جا سکے۔
ان غلطیوں میں باؤلنگ اٹیک کا کمزور ہونا، خود اعتمادی کی کمی اور فیلڈر کی غیر ضروری پلیسنگ شامل ہیں۔ ویرات کوہلی کا امتحان 10 جون سے شروع ہوگا۔