بنگالی ٹائیگرز نے 322رنز کا ہدف 42ویں اوور میں 3وکٹوں پرپورا کردیا، شکیب الحسن نے 124رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بنگلہ دیش نے پہاڑ جیسے ہدف کو بھی ریت کی دیوار ثابت کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر321رنز بنائے، ویسٹ انڈین بلے بازوں نے لمبے چھکوں کی بارش کی، ہوپ نے 96، لیو س نے 70 اورہیٹمئیر نے 50رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سیف الدین اورمستفیض الرحمان نے 3،3 جبکہ شکیب الحسن نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں بنگلہ دیشی بلے باز کالی آندھی کو کسی خاطر میں نہ لائے، اننگز کے آغا زسے ہی بنگالی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اوربڑا ہدف کم اووروں میں پورا کردیا۔ شکیب الحسن نے 124رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہ ایک روزہ کرکٹ میں 6ہزاررنز مکمل کرنے کیساتھ ورلڈ کپ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے لتن داس نے بھی 94رنز کی دھواں دارناقابل شکست اننگزکھیلی، تمیم اقبال نے 48 اورسومیا سرکار نے 29رنز بنائے۔ بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پرشکیب الحسن مین آف دی میچ قرار پائے،بنگلہ دیش کے 5میچوں کے بعد5پوائنٹ ہوگئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے 5میچوں کے بعد 3پوائنٹ ہیں۔