ذرائع کے مطابق دھماکہ عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا جس سے ایک سیکورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا
ڈھاکہ (یس اُردو) بنگلا دیش میں عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع کے داخلی راستے پر دھماکا ہوا ہے جس میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ۔بنگلا دیش کے ضلع کشور گنج میں نمازعید کا بڑا اجتماع ہو رہا تھا جس میں دو لاکھ کے قریب افراد شریک تھے کہ داخلی دروازے پر زور دار دھماکا ہوا ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ افسوسناک واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ضلع کشور گنج ڈھاکہ دارالحکومت سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔ بنگلہ دیش میں بھارت سمیت آج عید الفطر منائی جا رہی ہے ۔
بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام لوگوں کے قتل و عام کی اجازت نہیں دیتا ۔واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلح حملہ آوروں نے ایک کیفے پر حملہ کر کے 20 کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور اس آپریشن میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے تھے جبکہ غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے تھے