counter easy hit

بنگلا دیشی باؤلر عرفات سنی نے دوسری شادی کا اعتراف کر لیا

بنگلا دیش کے لیفٹ آرم سپنر عرفات سنی نے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کر کے خود کو نئے سکینڈل میں پھنسا لیا ہے۔

Bangladesh bowler Arafat Sunny has admitted of second marriage

Bangladesh bowler Arafat Sunny has admitted of second marriage

ڈھاکہ: بنگلا دیش کے ٹاپ کرکٹر عرفات سنی نے ایک دھماکا خیز انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر دوسری شادی کر رکھی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہی خاتون ہیں جن کی جانب سے عرفات سنی پر مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں عرفات سنی پر الزام عائد کا گیا تھا کہ وہ اس خاتون کی نازیبا تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر رواں سال جنوری میں عرفات سنی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ تاہم اس وقت یہ تہلکہ خیز خبر سامنے نہیں آ سکی تھی کہ درحقیقت دونوں شادی شدہ ہیں۔

اس کے بعد عدالت نے رواں سال مارچ میں عرفات سنی کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا، تاہم گزشتہ روز نسرین سلطانہ نامی اس خاتون کی جانب سے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کی گئی کہ عرفات سنی کی ضمانت کو مسترد کیا جائے۔ خاتون کے وکیل دلاور جہاں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی موکلہ کی جانب سے یہ قدم اس لیے دوبارہ اٹھایا گیا ہے کیونکہ عرفات سنی نے وعدے کے مطابق نہ تو نسرین سلطانہ کو اخراجات ادا کیے اور نہ ہی ان کے ساتھ رہنے کا وعدہ نبھایا۔

خیال رہے کہ عرفات سنی پر نسرین سلطانہ کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانے اور اس پر خاتون کی نازیبا تصاویر پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ اگر یہ الزام درست ثابت ہو گیا تو سائبر قوانین کے مطابق انھیں 14 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر عرفات سنی مجرم قرار دیے گئے تو ان پر کرکٹ کے دروازے بند ہو سکتے ہیں۔

ادھر عرفات سنی کے وکیل احمد نے کہا ہے کہ نسرین سلطانہ کا ان کے موکل سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے تو اسی صورت میں وہ اس کے ساتھ رہ سکتی ہے، تاہم عرفات سنی اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کی بجائے دونوں کو اپنے رشتہ ازدواج میں رکھنا چاہتے ہیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ عرفات سنی نے نسرین سلطانہ کو علیحدہ سے اپارٹمنٹ بھی لے کر دیا لیکن وہ طلاق کے مطالبے پر ہی بضد ہے۔ عدالت نے وکلاء سے کہا ہے کہ وہ دونوں فریقین کے درمیان تصفیہ کروانے کی کوشش کریں۔ کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website