ڈھاکا (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سینئر عہدیدار 62 سالہ محمد قمرالزمان عمر کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے پھانسی دی گئی۔
محمد قمر الزمان کو سنہ 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کی جنگِ آزادی کے دوران تشدد کے سات اور قتلِ عام کے الزامات میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ان پر شمالی سرحدی علاقے سہاگپور میں 120 نہتے کسانوں کے اجتماعی قتل کا مجرم بھی قرار دیا گیا تھا۔