بنگلہ دیش میں کیفے پر حملے کا ایک ماسٹر مائنڈ نور الاسلام مرزان مارا گیا۔
Bangladesh: mastermind of the attack on the cafe killed in police action
پولیس کے مطابق ملزم علی الصبح ڈھاکا کے رایار بازار کے نزدیک پولیس کارروائی میں ہلاک ہوگیا نورالاسلام مرزان ڈھاکا کیفے کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھا، نورالاسلام کے ساتھ ایک اور شدت پسند بھی مارا گیا ہے۔گزشتہ برس یکم جولائی کو ڈھاکا کیفے پر حملے میں 18غیرملکیوں کو یرغمال بنا کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی لیکن پولیس نے دعویٰ کو مسترد کرکے مقامی شدت پسند گروپ جماعت المجاہدین کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔