کراچی : بنگلادیش میں حزب اختلاف کے 2 رہنماؤں کو ڈھاکا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ امیر جماعت اسلامی نے پھانسیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
بنگلادیش میں حزب اختلاف کے 2 رہنماؤں احسن محمد مجاہد اور قادر چوہدری کو ڈھاکا جیل میں پھانسی دی گئی۔دونوں رہنمائوں پر 1971 ءکی جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے کا الزام تھا ۔
بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے 2013 ءمیں دونوں رہنماؤں کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا جبکہ بنگلادیشی صدر کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کردی گئی تھیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسی قابل مذمت ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بنگلادیشی حکومت بھارتی ایما پرسیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے۔