بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ۔رنگ پور رائیڈرز کا مقابلہ کھلنا ٹائیٹنز سے ہوگا۔دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور باری سل بلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔
ڈھاکا میں آج دن کے پہلے میچ میں رانگ پور رائیڈرز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔رنگ پور کی جانب سے بوم بوم آفریدی ایکشن میں ہوںگے۔
رنگ پور نے ایونٹ کے پہلے میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو شکست دی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائےگا۔
دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز کا مقابلہ باری سل بلز سے ہوگا۔دونو ں ٹیموں کو ایونٹ کے پہلے میچز میں شکست ہوئی۔