کراچی : بنگلا دیش ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورہ پر کراچی پہنچ گئی ہے۔ ٹیم میں 15 کھلاڑی اور 6 آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستان اور بنگلا دیش وویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں بدھ سے میدان سجے گا۔
سیریز کی اہمیت کے پیش نظر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے زیر صدارت اجلاس میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس نے سیریز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مہمان ٹیم نو روزہ دورے میں پاکستان وویمنز ٹیم کے ساتھ دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔