کراچی : پاکستان اور بنگلہ دیش کی وویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ انتیس ستمبر کو کراچی میں شیڈول تھا تاہم بنگلہ دیشی ٹیم ایک روز کی تاخیر کے بعد آج سہ پہر چار بجے پاکستان پہنچے گی۔ پی سی بی نے دورے کو ری شیڈول کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش وویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ انتیس کی بجائے تیس ستمبر کو ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 2 ون ڈے میچوں کے لیے پاک بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیمیں چار اور چھ اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ تمام میچز کی میزبانی ساؤتھ اینڈ کلب کراچی کو دی گئی ہے۔