counter easy hit

بینک اکاؤنٹس اور ٹیکسوں پر بڑی پابندی لگا دی

Bank accounts and taxes were banned

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین تعینات ہونے والے شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت اب ایف بی آر کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹ کو بغیر اطلاع کے منجمد نہیں کرے گا۔نئے اعزاری چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کا پہلا حکم نامہ جاری کردیا جس میں تمام چیف کمشنز،لارج ٹیکس یونٹ اور آر ٹی یو کو ہدایت جاری کی گئی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق شبر زیدی نے ٹیکس وصولی کے لئے بینک اکاونٹس اطلاع کے بغیر منجمد کرنے سے روک دیا جبکہ یہ بھی ہدایت کی کہ کسی بھی اکاؤنٹ کو بند کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ شخص کو ایف بی آر آگاہ کرے گاحکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ اکاونٹس منجمد کرنے کے لئے چئیرمین ایف بی آر کی منظوری لازمی ہوگی اس کے بغیر کوئی بھی کھاتہ بند نہیں کیا جاسکے گا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ’کمیٹی یا کسی ادارے کا اکاؤنٹ بند کرنے سے قبل انہیں آگاہ نہیں کیا جائے گا، نئے حکم نامے کا اطلاق عام ٹیکس فائلر پر ہوگا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور دیگر فریقین کے درمیان تنازع کی صورت میں ادارے کے پاس بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا قانونی اختیار ہوتا ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر تھی کہ ئنے تعینات شدہ چیئرمین ایف بی آر کا کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم کیا جائےگا، اختیارات کو نچلے افسران تک منتقل کریں گے۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد، کمپنی یا ادارے کا اکاؤنٹ منجمد کرنے سے پہلے چیئرمین کے نوٹس میں لانا لازمی قراردیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم ہو، کسی بھی قسم کا بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے کم از کم 24 گھنٹے قبل معاملہ ان کے نوٹس میں لایا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ریونیوشارٹ فال سےمتعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، اور ٹارگٹ سےمتعلق ابھی کچھ بات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرمیں اختیارات نچلی سطح کےافسران کوبھی منتقل کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی بات چھوڑیں پہلےپاکستان کی بات کررہےہیں اورآئی ایم ایف سےمتعلق حفیظ شیخ سےپوچھیں۔شبر زیدی نے یہ بھی بتایا کہ ہرفیصلےکی منظوری چیئرمین سےلیناضروری نہیں ہے اوربجٹ کےلیےابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے شبر زیدی کو اعزازی چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، شبرزیدی بطور چیئرمین تنخواہ نہیں لیں گے لیکن چیئرمین کےتمام اختیارات انہیں حاصل ہوں گے۔ اور اب یہ خبر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین تعینات ہونے والے شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت اب ایف بی آر کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹ کو بغیر اطلاع کے منجمد نہیں کرے گا۔نئے اعزاری چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کا پہلا حکم نامہ جاری کردیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website