گوجرانوالا: قلعہ دیدارسنگھ میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جب کہ کلرک زخمی ہوگیا۔
Bank robbery in Gujranwala, guard killed from firing of dacoits
گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدارسنگھ میں واقع ایک نجی بینک میں ڈاکوؤں نے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو رقم سمیٹ کر فرارہوہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی، اسی اثنا میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گارڈ موقع پرہی جاں بحق جب کہ ایک بینک ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوبینک سے 10 لاکھ سے زائد روپے لوٹ کر فرارہوئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔