کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک و مالیاتی ادارے عوامی لین دین کیلئے پیر تا جمعرات صبح 8 بجے تا دوپہر 1:45 جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔