بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق اسد رؤف پر آئی پی ایل کے دوران بکیز سے مہنگے تحفے لینے اور آئی پی ایل 2013 کے میچز پر جوا لگانے کا الزام تھا
لاہور (یس اُردو) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد رؤف پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق اسد رؤف پر آئی پی ایل کے دوران بکیز سے مہنگے تحفے لینے اور آئی پی ایل 2013 کے میچز پر جوا لگانے کا الزام تھا ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسد رؤف پر الزام ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔2013 میں آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو چیمپینز ٹرافی میں شرکت سے روک دیا تھا ، یہی نہیں اسد روف کا بھارتی ماڈل گرل کے ساتھ اسکینڈل بھی سامنے آ چکا ہے ۔