راولپنڈی میں کالعدم تنظیموں کی مساجد، مدارس. ہسپتال سرکاری تحویل میں لے لیے گئے
راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) راولپنڈی میں وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیموں کے مساجد، مدارس اور اسپتالوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں اڈیالہ روڈ اور چاکرہ میں قائم 2 فلاحی ڈسپنسریوں اور جماعت الدعوۃ کے ابوبکر اسپتال کو سیل کردیا گیا، چاکرہ روڈ پر جماعت الدعوۃ کا مدرسہ بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔