اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں اصل وزیر رانا ثنا ء اللہ ہیں، کیوں نہ اُنہیں بلالیں، مسائل کا حل نکالیں بصورت دیگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا جو تعمیرات ہو چکی انھیں ریگولر کریں یا جرمانہ کریں، تیسرا ایشو راول ڈیم میں گندے پانی کا ہے، اس کیس کو مزید لمبا نہیں کر سکتے، آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کر لیتے ہیں۔