فرانس (روحی بانو) پاکستان پیپلز پارٹی نے 2015 میں باوجود سخت میڈیا ٹرائل کے بلدیاتی الیکشن میں صوبہ سندھ اپنی ،جڑ اپنی بنیاد میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ہائی جیک کے ارادوں سے آنے والوں کی ہر منفی سوچ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے منوں مٹی میں دفنا دیا نیا نو دن پرانا سو دن حالیہ بلدیاتی الیکشن نے ایسی ہر سوچ کو گہری نیند سلا دیا ہے اور 81% ووٹ حاصل کر کے سندھ کی عوام نے پارٹی کے ساتھ وابستہ اپنی محبت عقیدت کو ایک بار پھر واضح کر دیا ہے ‘ سیاسی رہنما جن کے قربانی لینا نہیں خود کو قربان کرنا جانتے ہیں وہ عوام کے دلوں میں ان کی یادوں میں اور ان کی سوچوں میں آج بھی بستے ہیں پاکستان میں زندگی نے پھر سے جینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بطورَ نظریاتی کارکن میں اپنے طور پے جس قدر ممکن ہو سکے گا اپنی پارٹی کیلئے نیا انداز نئے رنگ کے ساتھ سامنے لاَؤں گی خواتین کیلئے سیاست کو شجر ممنوعہ قرار دینے والے یا صرف خواتین کو سیاست میں محض نمائشی حصہ لینے کا نہیں پُراثر جاندار شاندار انداز دینے کیلئے بہت جلد ایک مکمل منصوبہ تیار کر کے سامنے لایا جائے گا جس سے پارٹی میں نئی روح کی حدت محسوس ہوگی پاکستان کی سیاست میں واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائد نے اقوام متحدہ میں اعلان بغاوت کیا واحد سیاسی جماعت ہے جس پر الزامات کی بھرمار کے باوجود اس کی بنیاد کو بھٹو کے فلسفے کو معدوم نہین کیا جا سکا واحد سیاسی جماعت ہے جس کی ساری سیاسی قیادت اس ملک پر قربان ہوگئی یا اس کی سیاست کی نذر ہو گئی۔
مجھے فخر ہے کہ میں اس سیاسی جماعت کے شعبہ خواتین سے وابستہ ہوں جس کی کارکردگی کو صرف اپنی جماعت نہیں بلکہ ہر سیاسی جماعت تسلیم کرتی ہے ‘ اپنے کام محنت اور لگن سے اب سیاسی جماعت کو مقبول عام بنا کر اس کے وقت کی گرداب میں کھوئے ہوئے تشخص کو سطح آب پرلا کر ایک بار پھروہی پرجوش کامیاب اور عوامی ہمدرد جماعت بنا کر دم لیں گے جس کے قائد کی رگوں میں عوامی درد جوش کھاتا تھا اور اس ملک کے پسے ہوئے محروم طبقے کو طاقت کا سرچشمہ بنانے کی خواہش رکھنے والے رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت بنا کر تمام شہیدوں کی روحوں کو سکون اور ان کے نامکمل مشن کو پایہ تکلیل تک پہنچانا ہے۔
ہمیں چڑہتے اترتے سورج کی نہ کل پرواہ تھی نہ آج ہے ہماری بنیادیں ہمارے مضبوط سیاسی قائدوں نے اپنے مضبوط فیصلوں سے بہت طاقتور بنا دی ہیں جو نہ مؤقف بدلتے ہیں اور نہ ہی من گھڑت قصے کہانیوں سے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناتے ہیں یہ ہے پی پی پی کی پارٹی کی پہچان اور اس ؛کے نظریاتی کارکن کا اعلان قلابازیاں کھانا اور بار بار ادہر سے ادھر ٍڈولنا ہمارا وطیرہ نہیں جہاں ہیں وہیں جماد چٹان ہیں جو کسی مفاد پرست سوچ سے وقتی فائدے سے لالچ دے ٹس سے مس نہیں ہوسکتی۔
زبان کا دھنی ساتھ دائمی پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد نمائیندہ جماعت تاریخ نے ایک ایک کے منہ سے نکلوا دیا کہ بھٹوہم تجھ سے شرمسار ہیں ثابت ہوا کہ ایکسٹرا جیوڈیشل مرڈر تھا نظریاتی اراکین اپنے قائد کی اسی طرح تقلید اتنے سال کے بعد بھی ویسے ہی احترام عقیدت سے کر رہے ہیں جیسے کل کرتے تھے اس کا زندہ ثبوت حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی واضح اکثریتی برتری ہے۔
جس نے سیاسی حریفوں کے مذموم سیاسی عزائم کو ایک بار پھر خاک چٹا دی ہے دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے وقتی طور پے ہم مسائل کا شکار ہوئے ہیں جو نئے دور می داخل ہونے کی اولین نشانی ہے اس کے بعد کا دور یقینی طور پے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے جس کی داغ بیل سندھ میں ڈال دی گئی ہے اس بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے بتا دیا کہ نیا نو دن پرانا سو دن پاکستان زندہ باد پیپلز پارٹی پائیندہ باد۔