لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کردی ہے۔
Bans auction of DTH licenses
جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں فل بنچ نے فیصلے میںبراڈ کاسٹر کے ڈسٹری بیوٹر بننے پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں پیمرا کی دفعہ 13 کی ذیلی شق 3کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس قانون کے تحت ہونے والی ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کو کالعدم قرار دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ براڈ کاسٹر بھی ڈسٹری بیوٹر بن سکتا ہے۔