counter easy hit

دالی بانٹھ کے مکین پولیس ملازم کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے تنگ آگئے

Banth spoken

Banth spoken

گجرات(نمائندہ خصوصی)دالی بانٹھ کے مکین پولیس ملازم کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے تنگ آگئے،تھانہ کنجاہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی ظہیر عباس ،حاجی مشتاق احمد، حاجی ریاض احمد،اور مہدی حسن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پوار گاؤں پولیس ملازم الطاف حسین کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی وجہ سے پریشان ہے مذکورہ پولیس ملازم نے گاؤں کئی شریف لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور ان کے خلاف گجرات کے تھانوں میں جھوٹی ڈراخواستیں بھی دے رکھی ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے ،ظہیر احمد نے کہا کہ الطاف حسین نے ہماری زمین کو جانے والے راستہ کو بند کر کے اس پر قبضہ کرنے کی بھی کوشش کی ہے اس کے علاوہ اس نے گاؤں میں کئی جگہ پر قبضہ کر کے پورے گاؤں کے لوگوں حراساں کر رکھا ہے اور خود کو ڈی پی او گجرات کا گن مین ظاہر کر کے گاؤں کے لوگوں کو تنگ کر رہا ہے ،الطاف حسین نے تھانہ کنجاہ میں حاجی محمد صدیق،حافظ شفیق،ظہیر عباس ،ذبیع اللہ،کلیم اللہ،فیصل مقصود،اور یاسر مقصود کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کی جھوٹی دراخواست بھی دے رکھی ہے حالانکہ پورے گاؤں کے لوگوں کو پتہ ہے کہ وہ خود قبضہ گروپ ہے،چوہدری ریاض نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس ملازم الطاف حسین نے میری زاتی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور اوپر سے ہمیں سنگین نتائج کی دھکمیاں بھی دیتا ہے ، اہل علاقہ نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے اپیل کی ہے مذکورہ پولیس ملازم کے ظلم سے بچایا جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کر کے اہل علاقہ کو انصاف فراہم کیا جائے