ممبئی: بالی ووڈ بیوٹی بپاشا باسواپنے شوہرکرن سنگھ گروور کے ساتھ حال ہی میں بھارتی فیشن ڈیزائنر راکی کے گھر کے باہردیکھی گئیں تاہم انہوں نے میڈیا کو دیکھتے ہی اپنا چہرہ چھپا لیا۔

Bapasha Basu forced to hide the face from the media
بڑے پردے پراپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ کی حسیناؤں کو اگربنا میک اپ کے دیکھ لیا جائے تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آئے گا کہ اپنے حسن سے لوگوں کو دیوانہ بنانےوالی اداکارائیں حقیقت میں بالکل بھی خوبصورت نہیں ہیں، اداکارہ بپاشا باسو بھی اسکرین پر بہت خوبصورت نظرآتی ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ حال ہی میں بپاشا باسو اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ بھارتی فیشن ڈیزائنر راکی کے گھرتقریب میں شرکت کی غرض سے گئی تھیں،تقریب میں شرکت کے لیے بپاشانے کسی بھی قسم کے میک اپ سے گریز کیا تھاشاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہاں میڈیا بھی موجود ہوگا،لیکن جیسے ہی انہوں نے میڈیا کو دیکھا اپنے چہرے کو چھپانا شروع کردیا۔
پہلے تو اداکارہ نے اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپایا بعد ازاں موبائل فون کو چہرے پر رکھ لیا ، شاید بپاشا نہیں چاہتیں تھی کہ لوگ انہیں بنا میک اپ کے دیکھیں کیونکہ وہ بنا میک اپ کے بالکل بھی خوبصورت نہیں لگتیں۔ واضح رہے کہ بپاشا باسو نے شادی کے بعد بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے تاہم فلموں سے یہ دوری عارضی ہے جیسے ہی انہیں اچھے اسکرپٹ کی پیشکش ہوئی وہ جلد دوبارہ فلموں میں نظر آئیں گی۔










