اسلام آباد(ایس ایم حسنین) صوبائی محتسب نے راولپنڈی اور اٹک کے اضلاع میں شہریوں اور ملازمین کی درخواستوں پر مختلف اداروں سے ڈوبے ہوئے65لاکھ63ہزار493 روپے کے واجبات ادا کرا دیئے،صوبائی محتسب راولپنڈی اور اٹک کے انچارج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ باقر علی رانا نے متاثرین سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر26لاکھ6ہزار71 روپے اور ڈسٹرکٹ اٹک کے متاثرین،ملازمین کو39لاکھ57ہزار422 روپے دلوائے ہیں اور اس بابت انہوں نے متعلقہ سرکاری اداروں کے موقف مسترد کر دیئے اور فوری متاثرین کو رقوم ادا کرنے کا حکم دیا، ضلع راولپنڈی کے متاثرین کو اکاوٴ ٹنٹ جنرل آفس سے1593769روپے،بینوولینٹ فنڈ کی مد میں344635 روپے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹ منٹ سے 264533روپے،ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹ آفس سے394134 روپے،ڈسٹرکٹ زکواة کونسل سے9ہزار روپے جبکہ ڈسٹرکٹ اٹک میں محکمہ تعلیم سے متاثرین کو 573120روپے،کمیونیکیشن اینڈ ورک ڈیپارٹمنٹ سے391680روپے،ورکرز ویلفیر فنڈ پنجاب سے 10لاکھ60ہزار روپے،سرکاری ملازمین کو بینولنٹ فنڈ سے466240روپے،ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹ آفس سے642304 روپے،ٹیکسلا یونیورسٹی سے طالبات کو16ہزار روپے اور اکاوٴنٹ آفس لاہور سے808078 روپے کی ادائیگی کرائی ہے،ان دونوں اضلاع کے زون انچارج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ باقر علی رانا نے رابطہ پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کے ایک سے ڈیڑھ ماہ میں آنے والی درخواست پر فیصلے کر دیتے ہیں ہمارے فیصلوں کے خلاف صرف گورنر پنجاب کے پاس اپیل کا حق ہوتا ہے ،ہم صرف میرٹ پر کام کرتے ہیں سفارش کلچر موجود ہی نہیں ہے۔