پاک فوج نے خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ کو دہشتگردوں سے پاک کر کے سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
راولپنڈی: (یس اُردو) پاک فوج کی کامیابیوں کا سفر جارہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ کو دہشتگردوں سے پاک کر کے سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تاجر باڑہ بازار میں اپنا کاروبار کر سکتے ہیں جبکہ نقل مکانی کرنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں واپس خیبر ایجنسی جا رہے ہیں۔ ادھر سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی میں 8 دہشتگردوں ہلاک ہو گئے