لاہور (یس ڈیسک) لاہور میوزیم آڈیٹوریم میں پاکستان استحکام تحریک کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات میں گول میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔
ایسے میں بھارت کی جانب سے کشیدگی جنگ کو متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور کشیدگی کے خاتمے میں کراداد ادا کرنا چاہئے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے جو مسلمان حکمرانوں کے لیے لمحہ فکر ہے۔