نئی دہلی (یس ڈیسک) امریکی صدر اوباما دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ آج اوباما مودی ملاقات کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔
ائیرفورس ون میں سوار صدر اوباما اپنی اہلیہ اور ساتھیوں کے ہمراہ نئی دلی کے پالم ایرپورٹ پہنچے تو پروٹوکول راویت کو توڑ کر نریندر مودی بھی خود استقبال کےلیے آن پہنچے ۔ہاتھ ملانے کے بعد گرم جوشی سے جھپی ڈال کر دونوں رہنماؤں نے ایک اور روایت توڑی تو مودی کی خوشی دیندنی تھی ۔ گجرات سانحہ پرکلین چٹ ملنے پر مودی کی خوشی تو بنتی ہے۔
ملاقات کے بعد اوباما موریا شیرٹن ہوٹل روانہ ہوگئے ۔ آج دونوں رہنماؤں کی ایوان وزیراعظم میں ون آن ون ملاقات ہوگی اور پھر وفود مل کر دوطرفہ معاملات پر بات ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم ترین معاملہ جوہری معاہدے کا ہے جس پر عمل آج تک امریکا نے روک رکھا تھا اور آج اہم اعلان متوقع ہے۔
دوسرا اہم ترین معاملہ اقتصادی تعلقات ہیں جسے سو ارب سے بڑھا کر پانچ سو ارب ڈالر تک لے جانے کا ارادہ ہے۔اس سے پہلے راشٹر پتی بھون پہنچنے پر صدراوباما کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اور استقبال کےلیے صدر پرنب مکھرجی کے علاوہ وزیراعظم اور کابینہ بھی موجود تھی ۔براک اوباما آج مہاتما گاندھی کی یادگار بھی جائیں گے ۔