(یس اردو نیوز)
سرینگر میں بارہ مولامیں بھارتی فوجی کیمپ کےقریب فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ مقابلے کے بعد 2مسلح افرادبھی مارےگئے ۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سرینگر حملے میں متعددبھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ حملہ آوروں کےخلاف آپریشن کامرکزی مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ رک گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ6مسلح افراد نے راشٹریہ رائفلز کیمپ پرحملہ کیا جس میں سے مقابلے میں2 حملہ آور مارے گئے جبکہ حملہ حملہ آوروں کےدیگر 4ساتھی فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے