بجنور (ویب ڈیسک)بھارتی شہر بجنور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو اپنی بارات میں دیر سے پہنچنا مہنگا پڑ گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارات تاخیر سے آنے پر دلہن اور اس کے گھر والے باراتیوں پر اس حد تک برہم ہوئے کے دلہا کے ساتھ ساتھ پورے خاندان کو لڑکی کے گھر والوں نے
تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا قیمتی سامان چھیننے کے بعد پوری بارات کو جیل بھجوا دیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دلہن بارات کی تقریب کے دوران دلہا کے دیر سے آنے پر اس حد تک برہم ہوئی کہ اس نے اس نوجوان کے بجائے پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے شادی کرلی۔پولیس کے مطابق ان دونوں نے 6 ہفتے قبل شادی کی تھی، البتہ دلہن اس شادی کے بعد رخصت ہوکر سسرال نہیں گئی جس کے بعد ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ یہ روایات کے مطابق دوبارہ شادی کریں گے۔اس عرصے میں دونوں خاندانوں کے درمیان جہیز کو لے کر بھی بہت مسائل پیدا ہورہے تھے تاہم بارات تاخیر سے آنے پر صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔مقامی افراد نے پولیس کو بتایا کہ باراتیوں نے دوپہر دو بجے آنے کا اعلان کیا تھا البتہ وہ رات دیر گئے دلہن کے گھر پہنچے۔دلہن کے خاندان والوں نے الزام لگایا کہ دلہا اور اس کے والد جہیز میں بائیک اور پیسوں کی ڈیمانڈ کررہے تاہم ان کی ابھی جہیز دینے کی استطاعت نہیں۔اس پر دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا۔دوسری جانب دلہا کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ انہیں ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دلہن کے گھر والوں نے ان کے زیورات بھی چھین لیے۔